حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظور شدہ پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026 سے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے سے کم ہو کر 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی موجودہ قیمت 378 روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر 371 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





