جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کی سیاست اور ان کے مالی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر G-6/4 کی گلی نمبر 83 میں واقع مکان نمبر 7 جو اس وقت جے یو آئی سربراہ کے زیرِ استعمال ہے کے اصل مالک اور نام نہاد بزنس ٹائیکون ٹھیکیدار امان اللہ کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع سے سامنے آنے والی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق چمن (ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان) کے علاقے غریب آباد، ڈاکخانہ کلی حاجی محمد خان سے تعلق رکھنے والے امان اللہ نے ناران کے مین بازار میں جامع مسجد کے بالمقابل ماؤنٹ حیات ہوٹل اینڈ ریزورٹس اور اسلام آباد کے گلبرگ گرینز میں ریئل آرکیڈ بزنس سینٹرکی 5ویں منزل پر قائم دفاترز کے ذریعے ٹھیکیداروں کا ایک پراسرار جال بچھا رکھا تھا۔
دستاویزات کے مطابق وہ اے ایس کیو اے انٹرپرائزز،اچکزئی پراپرٹیز، اچکزئی رئیل اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، الوداق ایسوسی ایٹس اور ایم اعظم یونس اینڈ کمپنی جیسے متعدد کاروباری ناموں کے پردے میں اپنا پراسرار نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
اصل بم اس وقت پھٹا جب امان اللہ کے زیرِ استعمال 16 مشکوک بینک اکاؤنٹس کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔
ان اکاؤنٹس کے ذریعے 39 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار روپےسے زائد کی بھاری رقم کی مشکوک ترسیل کی گئی جن کا امان اللہ کے ظاہرکردہ کاروباری پروفائلز، ذرائع آمدن اور مالی حجم سے دور دور تک کوئی مطابقت یا منطقی تعلق نہیں بنتا۔
اس بھیانک مالی گھپلے کے سامنے آتے ہی معاملے کو انسدادِ منی لانڈرنگ (AML) اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت باقاعدہ انکوائری اور تحقیقات کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ریاستی اداروں کا گھیراؤ سخت ہوتے ہی 3 نومبرکو ٹھیکیدار امان اللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) اور عارضی قومی شناختی لسٹ (PNIL) میں شامل کر دیا گیا جس کے فوری بعد وہ پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ وہ اس وقت ایف آئی اے (FIA)، نیب (NAB) اور سی ڈی اے (CDA) کے قانونی نوٹسز کا جواب دینے کے بجائے قانون سے فرار اختیار کیے ہوئے ہے۔
یہ صورتحال کئی گہرے اور تیکھے سوالات کو جنم دیتی ہے اگر امان اللہ کا یہ تمام تر ایمپائر، لین دین اور کاروبار اتنا ہی پاک صاف اور شفاف تھا تو وہ اچانک چوہے کی طرح بل میں کیوں چھپ گیا؟ اداروں کے نوٹسز کا سامنا کرنے کی ہمت کیوں نہیں دکھا رہا؟ ۔
سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا فضل الرحمٰن اور ان کے گھرانے میں پچھلے کچھ عرصے سے پائی جانے والی شدید بے چینی، بوکھلاٹ اور چیخ و پکار کی اصل وجہ یہی ہے کہ ریاست نے بالآخر اس سیاہ کاروباری نیٹ ورک پر ہاتھ ڈال دیا ہے جو فضل الرحمٰن اور ان کی سیاست کے لیے سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا ہوا تھا؟۔
اس ہوشربا سکینڈل اور مالی بدعنوانیاں سامنے آنے پر عوام کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعتی چندہ یا نجی فنڈز؟ فضل الرحمان کے بھائیوں اور جے یو آئی رہنماؤں کے غیر ملکی دوروں پر بڑے سوالات
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دین اور مذہب کا نام لے کر سیاست کرنے والوں کے پردے کے پیچھے چھپے اس قسم کے کھربوں روپے کے مالی نیٹ ورکس نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے۔
عوام نے نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ بانیانِ فساد اور ان کو فنڈنگ کرنے والے امان اللہ جیسے ہر مہرے کا بلاامتیاز کڑا احتساب کیا جائے۔ 39 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا پیسہ قومی خزانے میں واپس لایا جائے اور قانون سے بھاگنے والوں کو فوری گرفتار کر کے کیفِ کردار تک پہنچایا جائے۔





