اسلا م آباد: عوام کے حقوق کے ٹھیکیدار بننے والے فضل الرحمان اور ان کے خاندان کا اصل مکروہ چہرہ ایک اور مہیب مالیاتی اسکینڈل کی شکل میں بے نقاب ہو گیا ہے۔
ایک طرف غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر رول رہے ہیں، دوسری طرف انتشاری خاندان جے یو آئی کے وفادار ٹھیکیداروں کو سو ارب سے زائد کے کرپٹ ٹھیکے بانٹ کر اربوں روپے کے مالیاتی حصے وصول کرنے میں مصروف رہا ہے۔
لالہ اکرم، لالہ تنویر، جاوید اقبال، لالہ جہانزیب، فاروقی صاحب اور مینا کنسٹرکشن جیسے من پسند فرنٹ مینز کے ذریعے قومی خزانے پر کھلے عام ڈاکہ ڈالا گیا۔ اس شاہکار لوٹ مار کی تازہ ترین مثال 152 کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ ہے، جس کی لاگت میں آٹھ سے نو ارب روپے سے زائد کا کھلا ٹیکہ قومی خزانے کو لگایا گیا۔
24 ارب روپے کی مجموعی لاگت والے اس منصوبے کو چار مختلف پیکجوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ اپنے فرنٹ مینز کو نوازا جا سکے۔ پیکج 1 سیدھا عمر جان کنسٹرکشن کی جھولی میں ڈالا گیا، جبکہ پیکج 2 این سی سی کو دے کر اس کا 10 کلومیٹر کا حصہ پھر لالہ جہانزیب کو تھما دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ترجیحات صرف فتنہ اور فساد، تعلیم کا جنازہ، لکی مروت میں انڈس ہائی وے کے قریب 4 سال سے گرلز اسکول پر لگے تالے انتظامی نااہلی کا شاہکار بن گئے
پیکج 3 طارق محمود کے نام پر جاری ہوا لیکن پیچھے سے سب کنٹریکٹر پھر وہی عمر جان نکلا، جبکہ پیکج 4 جے کے بی کے نام پر براہ راست لالہ جہانزیب کو سونپا گیا۔
اصل لاگت 14 ارب 88 کروڑ روپے بنتی تھی، لیکن اراضی سمیت کل خرچ 24 ارب کا دکھایا گیا۔ سوال یہ ہے کہ 9 ارب 12 کروڑ کا یہ واضح فرق کہاں غائب ہوا؟ سڑک کے نام پر تباہ حال کھنڈر کھڑا ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ اربوں روپے سڑک میں نہیں بلکہ انتشاری ٹولے کے ذاتی کھاتوں میں منتقل ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم انسپیکشن ٹیم کا اہم اجلاس 11 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جہاں عمر جان کمپنی کی ایک ارب روپے کی جعلی یا متنازع اہلیت کے لٹکے ہوئے معاملے اور اس عجیب و غریب ڈکیتی کی کہانی کی جانچ پڑتال کا امکان ہے۔
قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا اس بار احتساب واقعی حقیقی اور کڑا ہوگا یا صرف کاغذی خانہ پوری کی جائے گی۔
گھٹیا سڑک، غائب پیسہ اور ٹھیکیداروں کی موجیں، قوم پر واضح ہو چکا ہے کہ مذہب اور سیاست کا چولا اوڑھنے والا یہ فضل الرحمان خاندان عوام کی خدمت نہیں بلکہ اپنی جیبیں بھرنے کے ناپاک مشن پر گامزن ہے۔





