اسلام آباد: عوام میں امریکا مردہ باد کے جھوٹے نعرے لگا کر اقتدار کی بھیک مانگنے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا دہائیوں پرانا منافقانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔
ایک طرف جلسوں میں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے غصے اور نفرت کی آگ بھڑکاتے ہیں تو دوسری طرف بند کمروں میں امریکی سفیروں کے سامنے سر جھکا کر اقتدار کیلیے آشیرباد اور بیرونی آقاؤں کی دلداری کے بھکاری بن جاتے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ سال 2002 میں معروف امریکی جریدے اور تحقیقی پروگرام ’فرنٹ لائن‘ نے یہ سنسنی خیز انکشافات کیے تھے کہ فضل الرحمان کی جماعت کو لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی اور عراق کی حکومتوں سے بھاری بیرونی فنڈنگ اور مالی معاونت ملتی رہی ہے، جس نے ان کے نام نہاد مذہبی اور قوم پرست بیانیے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انتشار اور سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنے کا کیس، 9 مئی کے فسادات میں نامزد سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم
یہ منافقت یہیں نہیں رکی بلکہ جنوری 2021 میں جب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فارن فنڈنگ کیس کے دوران جے یو آئی کے اپنے ہی سابق ترجمان حافظ حسین احمد کے دھماکے دار انکشافات اور شواہد جمع کرائے گئے تو ان کی تمام مککاری عیاں ہو گئی کہ کس طرح یہ عناصر بیرونی فنڈز کے بل بوتے پر ملکی سیاست کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ وکی لیکس کی 2007 کی اس خفیہ سفارتی کیبل نے فضل الرحمان کے چہرے سے نقاب ہمیشہ کے لیے نوچ ڈالا جس میں انہوں نے اسلام آباد میں اس وقت کی امریکی سفیر این پیٹرسن سے گٹھ جوڑ کر کے یہ شرمناک خواہش ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بننے کی صورت میں انہیں واشنگٹن کی بھرپور حمایت اور آشیرباد عطا کی جائے۔
عوام کو بیوقوف بنانے والے یہ سیاسی دلے اور چالباز عناصر اب زیادہ دیر چھپے نہیں رہ سکتے، اور وقت آ گیا ہے کہ ان کے ان تمام خفیہ رازوں، بیرونی فنڈنگ اور پس پردہ سازشوں کا کڑا حساب لیا جائے تاکہ قوم کے ساتھ ہونے والے اس گھناؤنے مذاق کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکے۔





