اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 11 نومبر 2026 کو جاری کردہ تین الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق شریف حسین (پی ایم ایس، بی ایس 20) کو سیکرٹری زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے محکمے سے تبدیل کرکے فوری طور پر سیکرٹری محکمہ خوراک تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا صفایا تیز، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، افغان دہشت گرد حکمت اللہ عرف حمزہ گرفتار
دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ایس بی ایس 20 کے افسر متصم باللہ شاہ، جو محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو سیکرٹری زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے محکمے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
تیسرے نوٹیفکیشن کے تحت پی اے ایس بی ایس 20 کے افسر محمود اسلم، جو محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔
تینوں افسران کی نئی تعیناتیوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ نوٹیفکیشنز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں، جن پر سیکشن آفیسر سروسز ون صابر امین کے دستخط موجود ہیں۔





