کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں درابو کچ کے مقام پر غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سرچ اور کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران پولیس موبائل پر مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ ملزمان نےپولیس کی گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ملزمان کے خلاف شدید جوابی کارروائی (کاؤنٹر اسٹرائیک) شروع کر دی ہے اور علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔





