ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے خریداری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کی بڑی کٹوتی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 2915 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے ریٹس میں مندی کا رجحان برقرار رہاجہاں فی اونس سونا 34 ڈالرز کی کمی کے بعد 4049 ڈالرز کی سطح پر رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 13 زخمی
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد دو دنوں میں مجموعی طور پر فی تولہ سونا 4,900 روپے سستا ہو چکا ہے۔





