پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک ریلیف مل سکتا ہےجس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ: پاکستانی اسٹار کی لمبی چھلانگ،ٹاپ تھری میں جگہ بنالی

قیمتوں کا حتمی تعین اور باضابطہ نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

Scroll to Top