خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) کے متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ

ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر مردان احمد شیر زمان ڈوگر کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) مقرر کر دیا گیا ہے۔

مالیات اور دیگر اہم شعبوں میں بھی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں جن کے تحت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور غنی الرحمن (بی ایس 18) اور ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد رقیظ خان (بی ایس 18) کا تبادلہ کر کے دونوں افسران کو محکمہ ماليات (فنانس ڈیپارٹمنٹ) میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ (ADS) میں بھی متعدد افسران کی خدمات سپرد کی گئی ہیں جن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی سیکرٹری محمد قاسم اور ڈپٹی سیکرٹری عدنان جمیل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ: پاکستانی اسٹار کی لمبی چھلانگ،ٹاپ تھری میں جگہ بنالی

علاوہ ازیں اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سیدہ زینب نقوی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ابرار احمد وزیر، ڈائریکٹر ایڈمن کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی شہریار محمود، اور اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) افراسیاب زبیر ہنڈل کی خدمات بھی ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں انہیں بطور ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

Scroll to Top