وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور :غیر اخلاقی ویڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کم ہو کر 335 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق 12 نومبر 2026 سے ہو گا۔





