پشاور :غیر اخلاقی ویڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار

پشاور پولیس نے غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک لائیو کے دوران شراب نوشی اور اس کی تشہیر کرنے والے ملزم عباس سانو عرف آن لائن ٹینشن کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد کی گئی ہےجس پر اس کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

پولیس نے قانونی کارروائی کے دوران ملزم کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Scroll to Top