وزیر داخلہ محسن نقوی کا خوارج پر کاری ضرب لگانے والے شیر دلوں کو سلام:شہدا کوخراج عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار !

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کی حدود میں پولیس ٹیم پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے خیبرپختونخوا پولیس کے 10 سرفروش اہلکاروں کی عظمت کو سرابند کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر شہدا کی قربانیوں پر فخر کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے غمزدہ خاندانوں اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی، یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جیوے جانبازوں نے حواس باختہ دشمن کے خلاف بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔ فرض شناسی پر جانیں نچھاور کرنے والے ان کے پی پولیس کے جوانوں کو قوم کا ہر فرد خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف اس قومی جنگ میں ہراول دستے یعنی فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

صوبائی پولیس کے نڈر اور سرفروش سپوتوں نے اس محاذ پر ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانوں کی نذرانے پیش کیے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی ان لازوال قربانیوں کی داستان کو پاکستانی قوم ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔

واقعے کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ کوہاٹ کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں دریائی گزرگاہ پر سونے کی غیر قانونی کٹائی اور مائننگ کو روکنے کے لیے پولیس کی ٹیم آپریشن میں مصروف تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ دہشت گردوں اور مافیا کا گٹھ جوڑریزہ ریزہ! پولیس کادندان شکن جواب،18 خوارج جہنم واصل

اس دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کی سرپرستی کرنے والے خوارجی دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے 10 اہلکار شہید ہو گئے۔

اس بزدلانہ کارروائی کے ردِعمل میں پولیس فورس نے بلا تاخیر بڑا آپریشن کیا اور 18 خوارجی دہشت گردوں کو موقع پر ہی واصلِ جہنم کر دیا۔

Scroll to Top