امریکی مڈٹرم الیکشن میں تاریخ رقم:مسی سپی سے سیاہ فام ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب، ری پبلکن حریف کو اپ سیٹ شکست

امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں ایک غیر معمولی اور تاریخ ساز سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں ریاست مسی سپی سے سینیٹ کی اہم نشست پر پہلی بار ایک سیاہ فام ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اسکاٹ کولم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد موجودہ ری پبلکن حریف سنڈی ہائیڈ اسمتھ کو شکست دے کر انتخابی میدان مار لیا ہے۔

اس انتخابی معرکے کا سب سے دلچسپ اور ڈرامائی پہلو دونوں امیدواروں کا ماضی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اٹارنی اسکاٹ کولم کو ماضی میں جج بننے سے روکنے میں سنڈی ہائیڈ اسمتھ نے اہم کردار ادا کیا تھا تاہم وقت کا پہیہ ایسا گھوما کہ اب اسی اسکاٹ کولم نے عوامی ووٹ کی طاقت سے اسمتھ کو شکست دے کر ان سے ان کی سینیٹ کی نشست ہی چھین لی۔

ریاست مسی سپی کی انتخابی تاریخ میں یہ فتح اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ 1982 کے بعد پہلی مرتبہ اس ریاست سے کوئی ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوا ہے جس سے دہائیوں پر محیط سیاسی جمود ٹوٹ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے خلائی اسٹیشن کا دروازہ کون کھولے گا؟پاکستانی خلاباز کا تاریخی کارنامہ،بیجنگ کا بڑا اعلان !

اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں امریکی سینیٹ میں جماعتی پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو گئی ہے، جہاں اب 44 ری پبلکن اراکین کے مقابلے میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 55 تک جا پہنچی ہے۔

Scroll to Top