(کاشف عزیز)پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں، جوا بازی اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے عباس سانو کے بعد ایک اور معروف ٹک ٹاکر ناصر خلیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر خلیل کو حراست میں لیاجس پر ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سرعام رکشہ اور موٹرسائیکل کو آگ لگانے، واشنگ مشین توڑنے اور آن لائن جوئے میں موبائل فون داؤ پر لگانے جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پشتخرہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ قانون شکنی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر ڈیلیٹ کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محمد رضوان اور امام الحق کے مستقبل کا فیصلہ کون کریگا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
پولیس نے واضح کیا ہے کہ سستی شہرت کے لیے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





