مولانا فضل الرحمان کے انتخابی کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر جھوٹے گوشوارے جمع کرانے اور اثاثے چھپانے کا بڑا معاملہ سامنے آگیا ہے جس کے بعد مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ان کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست لکھ دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 265 سے سابق ایم این اے مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جھوٹے گوشوارے جمع کروا کر قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
شہریوں کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے فارم الف کا بینک اکاؤنٹ اور اہلیہ کا 55 تولہ سونا ٹیکس ریکارڈ سے چھپایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیب نے سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاروباری ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کے مبینہ کروڑوں کے مالیاتی لین دین کی فائلیں کھول دیں
درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اس سنگین خلاف ورزی پر فوری نوٹس لیا جائے اور مولانا فضل الرحمان کو نااہل کرنے کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔





