پشاور کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) تاشفین اسرار کی زیر صدارت ضلع پشاور کے رائٹ ٹو پبلک سروسز (RTS) ایمبیسیڈرز کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں آر ٹی ایس ایمبیسیڈر اور معروف سماجی کارکن قمر نسیم، آر ٹی ایس ایمبیسیڈر، جرنلسٹ، اینکر پرسن اور ریڈیو ہوسٹ حائستہ رحمان، آر ٹی ایس ایمبیسیڈر و جرنلسٹ شاہد جان، آر ٹی ایس ایمبیسیڈر و سماجی کارکن نائلہ رحمان، محمد بلال عرف بیبو (ٹرانس کمیونٹی) اور سماجی کارکن میر مرتضیٰ بھٹو نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران تمام ایمبیسیڈرز کا ڈی ایم او تاشفین اسرار کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایم او نے شرکاء کو آر ٹی ایس کے اغراض و مقاصد، خدمات اور عوامی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ آر ٹی ایس اس وقت صوبے بھر میں عوام کو 170 مختلف سروسز اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام ایمبیسیڈرز پر زور دیا کہ وہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں اور لوگوں کو آر ٹی ایس قانون اور اس کے تحت دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس قانون سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ڈی ایم او تاشفین اسرار کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ایک نیک اور قابلِ تحسین کام ہے۔ آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز اس نظام کے بازو ہیں اور ان کے تعاون سے آر ٹی ایس کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔
میٹنگ کے دوران ایمبیسیڈرز نے آر ٹی ایس سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، جن کے ڈی ایم او تاشفین اسرار نے تفصیلی جوابات دیے اور انہیں مزید رہنمائی فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں :نیب نے سابق اسپیکر اسد قیصر کے کاروباری ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کے مبینہ کروڑوں کے مالیاتی لین دین کی فائلیں کھول دیں
میٹنگ کا بنیادی مقصد آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز کو فعال بنانا اور عوام تک سرکاری خدمات اور ان کے قانونی حقوق سے متعلق آگاہی پہنچانے کے عمل کو مزید موثر بنانا تھا۔





