پشاور: ٹرانس پشاور نے رنگ روڈ پر بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کے آغاز کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیر 16 نومبر سے چمکنی سے جنوبی رنگ روڈ کے راستے مال آف حیات آباد تک بس سروس شروع ہوگی۔
ٹرانس پشاور کے مطابق نئے روٹ پر ابتدائی طور پر 15 بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ یہ روٹ مجموعی طور پر 27 اسٹاپس پر مشتمل ہوگا۔
چمکنی سے بس سروس صبح 7 بجے شروع ہوگی، جبکہ مال آف حیات آباد سے پہلی بس صبح 8 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ کے تارو اسکول گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی کھلی ڈکیتی، 3 کروڑ 85 لاکھ روپے ہضم کر کے عوام کو صرف مٹی اور پرانی اینٹیں تھما دی گئیں
نئے روٹ پر بس سروس صبح سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ DR-17 کے آغاز کے بعد زو پشاور کے روٹس کی مجموعی تعداد 20 ہوجائے گی۔
ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئے روٹ سے رنگ روڈ کے اطراف رہائش پذیر شہریوں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی، جبکہ مسافروں کی ضروریات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔





