نیب کا تیسرا نوٹس اور آخری وارننگ، پاکستان پوسٹ اسکینڈل کے اس مرکزی کردار کے پاس اب فرار کا کوئی راستہ نہیں، سلاخیں انتظار کر رہی ہیں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کا پاکستان پوسٹ میں 4,252 مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے بدترین اسکینڈل میں قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ان کے نام نہاد سیاسی بیانیے اور دعووں کا منہ بولتا جنازہ ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلسل دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہو کر انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا یہ عناصر خود کو قانون، آئین اور احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

دوسرا نوٹس بھی نظرانداز، کرپشن چھپانے کی گھناؤنی کوشش

نیب کے راولپنڈی اور اسلام آباد ریجنل آفس کی جانب سے جاری کردہ دوسرے باقاعدہ سمن کو بھی موصوف نے پاؤں تلے روند ڈالا اور تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے کتراتے۔

10 نومبر کو پہلے نوٹس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کے بعد اب دوسرے سمن کو بھی ہوا میں اڑا دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کے پاس اپنی بدعنوانیوں کا کوئی دفاع موجود نہیں۔ کیا دین کے لبادے میں چھپ کر ملک و قوم کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے اب احتساب کے کٹہرے میں آنے سے بھی خوفزدہ ہیں؟

پاکستان پوسٹ میں 4,252 غیر قانونی بھرتیاں: اداروں کی تباہی اور لوٹ مار

یہ بھی پڑھیں : ماحول جتنا مرضی کشیدہ کر لیں، حساب تو دینا ہی پڑے گا، ثمر ہارون بلور نے اسعد محمود اور فضل الرحمان کے تمام پردے چاک کر دیے

یہ شرمناک کرپشن 2022 اور 2023 کے درمیانی عرصے میں اس وقت کی پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے دورِ اقتدار میں کی گئی، جب اسعد محمود جیسی سیاسی شخصیات وزارتوں پر قابض تھیں۔

پاکستان پوسٹ جیسے اہم سرکاری ادارے میں میرٹ کا خون کرتے ہوئے 4,252 من مانی تقرریاں کی گئیں، جس نے نہ صرف محکمانہ کارکردگی کا بیڑہ غرق کیا بلکہ قومی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ بھی ڈالا۔ یہ مافیا ہمیشہ سے ملکی اداروں کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا رہا ہے۔

تیسرا نوٹس اور گرفتاری کی تلوار

احتساب بیورو کے قواعد کے مطابق اب اسعد محمود کے خلاف تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اگر سابق وزیر نے اس بار بھی قانون کو روندنے کی کوشش کی تو نیب کے پاس وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا پورا قانونی اختیار موجود ہے۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ان کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ قانون کی بالادستی کا سورج طلوع ہو سکے۔

Scroll to Top