صوبے کو لوٹنے والے اب منہ چھپاتے پھریں، جنرل (ر) نگار جوہر کی زیرِ قیادت 7.10 ارب کے 12 ترجیحی فلاحی منصوبے منظور

پشاور: جب سے خیبر پختونخوا میں تاریکیوں، بدامنی، کرپشن اور نااہلی کا بازار گرم کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت کا سیاہ دور ختم ہوا ہے اور صوبے میں گورنر راج کا نفاذ عمل میں آیا ہے، تب سے صوبے کے کونے کونے میں امن، ترقی، روشنی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایک شاندار انقلاب آ چکا ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے ہوسِ اقتدار اور لوٹ مار کے ذریعے اس پسماندہ صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنائے رکھا، تعلیمی و طبی ڈھانچے کو تباہ و برباد کیا اور کرپشن کا بازار گرم کر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا، مگر جب سے اس تباہ کن مافیا کی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں ہر طرف ترقی ہی ترقی نظر آرہی ہے۔

اسی بدلتے، نکھرتے اور مضبوط خیبر پختونخوا کی حقیقی تصویر اب صحت کے شعبے میں ہونے والے انقلابی اقدامات کی صورت میں سامنے آرہی ہے جہاں مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر اور سیکریٹری صحت کی متحرک قیادت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ صحت کا انتہائی جامع جائزہ لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صحت کے تمام شعبوں کی کارکردگی، بوسیدہ ہو چکے انتظامی ڈھانچے اور عوام کو درپیش سنگین مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کے دور میں پھیلائی گئی غلاظت کو ختم کر کے ایک پائیدار اصلاحاتی حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کا تیسرا نوٹس اور آخری وارننگ، پاکستان پوسٹ اسکینڈل کے اس مرکزی کردار کے پاس اب فرار کا کوئی راستہ نہیں، سلاخیں انتظار کر رہی ہیں

اس نئے اور روشن دور میں عوام کو فوری علاج معالجے کی فراہمی کے لیے دور دراز علاقوں میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی 90 فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر کے 250 بنیادی ایمرجنسی زچگی اور نومولود مراکز کو 24 گھنٹے فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ کسی ماں یا بچے کی زندگی خطرے میں نہ پڑے۔

اس کے علاوہ صوبے کے دیہی علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے خیبر پختونخوا کے 114 رورل ہیلتھ سینٹرز کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے، اور شعبہ طب کو نرسنگ کی بہترین افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے 100 ہونہار نرسنگ طلبہ کو خصوصی اسکالرشپس دی جائیں گی۔

پی ٹی آئی کے دور میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت پر بھی اب آہنی ہاتھوں سے شکنجہ کسا جا رہا ہے، اور طویل عرصے سے پی ٹی آئی کی مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث غیر فعال پڑی موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے تاکہ دکھی انسانیت کو زہر بیچنے والوں کا محاسبہ کیا جا سکے۔

محکمہ صحت کے ان تمام 12 ترجیحی اصلاحاتی منصوبوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 7 ارب 10 کروڑ 29 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جو اس بات کا واضح اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ جب سے صوبے کو پی ٹی آئی کے کرپٹ اور تباہ کن تسلط سے نجات ملی ہے، یہاں گورنر راج کی بدولت ترقی اور فلاح و بہبود کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top