سونا مزید سستاہوگیا،خریداروں کیلئے خوشخبری

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا کم ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا گرنا ہے جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 884 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Scroll to Top