کوہاٹ،غیر قانونی گولڈ مائننگ، ٹی ٹی پی ٹی آئی،جے یوآئی گٹھ جوڑ بے نقاب، اہم شخصیات ملوث

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے معاملے پر بڑا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق اس مبینہ غیر قانونی سرگرمی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 12 بااثر سیاستدانوں اور شخصیات کے ملوث ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے اس انکشاف کے مطابق کوہاٹ میں سونے کی مبینہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث قرار دی جانے والی فہرست میں سابق صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی، رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور سینیٹ آف پاکستان کے رکن خرم ذیشان کے نام شامل ہیں۔

سامنے آنے والی فہرست میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی، سابق ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی، سابق تحصیل چیئرمین گمبٹ ساجد اقبال اور سابق تحصیل چیئرمین لاچی احسان کو بھی مبینہ طور پر ملوث قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سیٹھ گوہر سیف اللہ اور حماد اعظم سمیت سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی، سینیٹر خرم ذیشان کے رشتہ دار اظہر بخاری اور ان کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر آفریدی کے نام بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

سیاسی حلقوں میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اس بیان کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کوہاٹ میں قیمتی معدنیات کی غیر قانونی نکاسی کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top