بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی جانے والی اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ،غیر قانونی گولڈ مائننگ، ٹی ٹی پی ٹی آئی،جے یوآئی گٹھ جوڑ بے نقاب، اہم شخصیات ملوث
فائرنگ کے اس شدید تبادلے کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔





