طلباء کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب کے اسکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان: نوٹیفکیشن جاری

سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ خزاں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت طلباء کو ایک اضافی چھٹی ملا کر مسلسل 10 روز کا طویل اور پرسکون وقفہ ملے گا۔

اس تعطیلاتی شیڈول کا مقصد طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کے دوران مناسب آرام کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نئے جوش اور بھرپور تیاری کے ساتھ سمسٹر کے باقی حصے کا آغاز کر سکیں۔

سعودی عرب کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں حکومت کی جانب سے 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ تعطیلات طلباء کے لیے تھکن دور کرنے اور تعلیمی مصروفیات سے ہٹ کر خود کو تازہ دم کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوں گی۔

سرکاری تعطیلات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چھٹیوں کا باضابطہ آغاز جمعہ 20 نومبر 2026 سے ہوگا اور یہ سلسلہ اتوار 29 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔

اس دوران ایک اضافی چھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو مسلسل اور پے در پے 10 دن کا طویل وقفہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی سلامتی اولین ترجیح : پاکستانی مندوب کاسلامتی کونسل میں دوٹوک بیان!

مسلسل 10 روزہ طویل وقفے اور آرام کے بعد تمام طلباء پیر30 نومبر 2026 کو باقاعدہ طور پر دوبارہ اسکولوں میں حاضر ہوں گے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق اس طویل وقفے سے طلباء کو نہ صرف تفریح اور آرام کا بھرپور موقع ملے گا بلکہ وہ سمسٹر کے بقیہ حصے کی پڑھائی اور امتحانات کی تیاری بھی نئے سرے سے اچھے انداز میں کر سکیں گے۔

Scroll to Top