حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان!

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو بالآخر حکومت کی جانب سے ریلیف مل گیا ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات گئے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اہم پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں یکساں کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق 17 نومبر سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 328 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل کا نیا نرخ358 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طلباء کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب کے اسکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان: نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نظرثانی شدہ اور کم کی گئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کے لیے ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس کمی سے ٹرانسپورٹ اور عام صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top