پشاور: خیبرپختونخوا کے ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ (ADS) نے ضم شدہ اضلاع میں افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کردیے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ نور اللہ (بی ایس 17) کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمالی وزیرستان تعینات کردیا گیا ہے۔
سیکریٹری سیکیورٹی (ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس) کی جانب سے 16 نومبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نور اللہ کی تعیناتی شمالی وزیرستان میں خالی آسامی پر فوری طور پر عوامی مفاد میں عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں ماہانہ 4.2 ارب روپے کی غیر قانونی مائننگ کا مکروہ دھندہ بے نقاب، ٹی ٹی پی سے گٹھ جوڑ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان
تبادلے کے احکامات کی نقول ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہیں تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔





