پشاور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت جاری احکامات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے، تاہم پشاور ہائیکورٹ اس سے قبل تینوں رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس تینوں رہنماؤں کی حراست سے متعلق تھری ایم پی او کے احکامات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے حراست میں لیا گیا۔





