تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 13 سالہ طویل، کرپٹ، نااہل اور نالائق حکومت نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔
سابق حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت، بددیانتی، اقربا پروری اور لوٹ مار کے باعث صوبے کا نوجوان طبقہ مایوسی اور بے روزگاری کی چکی میں پستا رہا۔ کرپشن کے ان پجاریوں نے اقتدار میں رہ کر صرف اپنی تجوریاں بھریں اور نوجوانوں کو نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔
لیکن اب موجودہ حکومت نے باگ ڈور سنبھالتے ہی سابقہ نااہلوں کے تمام کالے کرتوتوں کا خاتمہ کرتے ہوئے صوبے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی میدان میں شاندار اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان، سیاحت، ثقافت اور معدنیات ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ سابقہ کرپٹ دور کے برعکس موجودہ حکومت ’احساس نوجوان پروگرام‘ کو مزید مؤثر، آسان اور عام آدمی کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل نوجوان اور مستحق افراد اس فلاحی پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس نوجوان پروگرام کے امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر امور نوجوانان خیبر پختونخوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر اخوت مائیکروفنانس، محکمہ خزانہ اور بینک آف خیبر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مشیر موصوف کو سابقہ حکومت کے چھوڑے ہوئے گند اور نام نہاد پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد احساس نوجوان پروگرام کے نئے اور شفاف طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ سابقہ حکمرانوں کے دور میں قرضوں کے حصول کے نام پر عام نوجوانوں کو کس طرح بیوروکریسی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھایا گیا لیکن اب موجودہ قیادت نے اس نظام کو مکمل طور پر آسان بنا دیا ہے۔
اب مستحق افراد کو آسان شرائط اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر کے معاشی طور پر مکمل خودمختار بن سکیں۔
سابقہ نااہل حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں جنہیں پچھلے 13 سالوں میں صرف دھوکہ ملا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آسان اقساط پر ملنے والے ان قرضوں سے نوجوان نہ صرف خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے بلکہ وہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے نئے دروازے کھولیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : لوٹ مار، نااہلی اور نالائقی کی انتہا : سابقہ دور میں بند رہنے والا سمال انڈسٹریز بورڈ بالآخر فعال، نیا نظام نافذ
سابقہ حکمرانوں کی نالائقی کے برعکس موجودہ حکومت نے کم ترین عرصے میں جو شاندار کارکردگی دکھائی ہے اس کے تحت احساس نوجوان پروگرام کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹھوس تجاویز پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ موجودہ قیادت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکنہ قربانی دینے کو تیار ہے۔





