سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑا اتار چڑھاؤ، کس شہر میں کتنی قیمت ہوگئی؟

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، شمالی علاقوں میں کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 19 روپے (1.25 فیصد) کمی کے بعد ایک ہزار 569 روپے پر آگئی، جو گزشتہ ہفتے ایک ہزار 588 روپے تھی۔

اس کے برعکس جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت میں 8 روپے (0.47 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت ایک ہزار 589 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 597 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : 2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک جائے گی؟ عالمی مالیاتی اداروں کی نئی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ اور بہاولپور میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت ایک ہزار 650 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ بنوں میں سیمنٹ سب سے سستا ایک ہزار 380 روپے فی بوری فروخت ہوا۔

اسی طرح خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت ایک ہزار 700 روپے کے ساتھ بلند ترین سطح پر رہی، جبکہ کراچی میں فی بوری اوسط قیمت ایک ہزار 491 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top