فضل الرحمان کی احتجاجی کال مسترد، کارکن سڑکوں پر نہ نکل سکے، شہریوں کو تنگ کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت پر جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال کے باوجود جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نہ نکل سکی تاہم چند کارکنوں نے چمکنی میں مرکزی شاہراہ بند کرکے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر رہا، شہری گھنٹوں رلتے رہے جبکہ ایمبولینسوں میں موجود مریض بھی راستے بند ہونے کے باعث پھنسے رہے۔

 

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے سڑکیں کھلوانے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار کیا گیا۔

 

واقعے کے بعد تھانہ چمکنی میں جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 189 ایس ایچ او تھانہ چمکنی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دفعات 148، 149 اور 341 شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں جلسے، جلوس کے لیے نئے قواعد نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

 

ایف آئی آر کے مطابق جے یو آئی کارکنوں نے چمکنی میں مرکزی سڑک بلاک کی اور احتجاج کے دوران کارِ سرکار میں مداخلت کی، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top