پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطان کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا: غیر ملکی اسٹار کھلاڑی انجری کا شکار

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کو زبردست جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے اہم غیر ملکی فاسٹ بولر ایڈم ملنے گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے کو یہ انجری 15 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آئی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر امید تھی کہ وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ ٹیم کا حصہ بنیں گے، تاہم طبی معائنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ایڈم ملنے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ملنے نے انجری سے قبل ٹیم کے لیے دو میچز میں نمائندگی کی تھی۔

ملنے کی جگہ کراچی کنگز نے نوجوان کھلاڑی سعد بیگ کو اسکواڈ کا مستقل حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعد بیگ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اور نوجوانی میں متاثر کن کارکردگی کے سبب ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

دوسری جانب، کراچی کنگز کو گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Scroll to Top