بھارت میں دفاعی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی، جس کے بعد ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

خفیہ دستاویز لیک ہونے پر بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، اور انہیں سخت نوعیت کے فوجی اسٹیشن اندمان و نکوبار (کالا پانی) بھیج دیا گیا ہے۔

ڈی ایس رانا کی برطرفی کی بنیادی وجہ ایک خفیہ دستاویز کا افشا ہونا تھا، جو پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلقہ “را” کی اندرونی معلومات پر مشتمل تھی۔ یہ دستاویز منظر عام پر آتے ہی بھارت کے گٹھ جوڑ اور منصوبے کو بے نقاب کر گئی، جس میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا کردار واضح طور پر سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام واقعے سے متعلق بھارت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا،وزیردفاع

تحقیقات کے مطابق حساس دستاویز جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں تھی اور وہی دستاویز ان کے دفتر سے میڈیا تک پہنچی، جس نے بھارتی حکومت اور خفیہ ادارے “را” کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر مارشل سوجیت پوشپاکر دھرکر کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو نادرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل پراتک شرما کو تعینات کیا گیا تھا۔

Scroll to Top