آج 3 مئی کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جائے گا،
جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور صحافیوں کو درپیش مسائل، مشکلات، دھمکیوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین پاکستان آزادی اظہار اور آزادی صحافت کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار مکالمے کے فروغ، سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے، بدعنوانی بے نقاب کرنے اور پسماندہ طبقات کے لیے آواز بلند کرنے میں ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پروپیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں آزادی صحافت جمہوریت کی روح اور صحافیوں کی قربانیاں سنہری باب ہیں، صدر و وزیر اعظم
یہ دن صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے صحافیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور آزادی صحافت کے حق میں عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔