پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے۔

پی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے شہری ہوابازی کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (ICAO) کو بروقت آگاہ کر دیا ہے، تاکہ عالمی سطح پر فضائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کا محفوظ اور موثر انتظام کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی کمرشل پروازوں کی روانی بھی بغیر کسی خلل کے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار

ترجمان پی اے اے نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی تمام پروازیں بھی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہیں، اور ملک بھر میں ہوائی سفر بحفاظت جاری ہے۔

Scroll to Top