خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ کر دیے، مالی سال کی تفصیلات جاری

خیبرپختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے کے اخراجات کا انکشاف

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے دوران قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق انضمام شدہ اضلاع میں 40 ارب روپے جاری اخراجات جبکہ 20 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں آزاد کشمیر کے فنڈز میں 50 فیصد اور گلگت بلتستان کے لیے 60 فیصد اضافہ کیا، تاہم قبائلی اضلاع کی گرانٹ میں صرف 6 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا، جو دیگر خطوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 2018 میں قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت سرکاری ملازمین کی تعداد 90 ہزار تھی، جبکہ گزشتہ چھ سال کے دوران 18 ہزار ملازمین ریٹائر ہوئے اور 20 ہزار نئے ملازمین کو بھرتی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے شیخ وقاص اکرم کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست نمٹا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی محدود فراہمی کے باوجود قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھی گئیں، تاہم مزید بہتری کے لیے وفاقی حکومت کی مالی معاونت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top