صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

صوابی : خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانہ آئی۔ڈی۔ایس کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق تھانہ کے قریب ایک ہوٹل میں کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹبل جمال الدین اور پولیس ڈرائیور ذاہد موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ اچانک اور ٹارگٹڈ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آمنے سامنے

شہید اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top