لاہور : قومی ائر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر روانہ کی گئی خصوصی پرواز کے ذریعے ایران میں پھنسے 121 پاکستانیوں کو باکو سے لاہور واپس پہنچا دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ پاکستانی مسافر ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث زمینی راستے سے باکو پہنچے تھے، جہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور لایا گیا۔ اس اقدامات میں ایران اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانے نے مسافروں کو رہنمائی اور سہولت کاری فراہم کی، جس کے بعد انہیں پشاور، اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں کے لیے روانہ کیا گیا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی محفوظ اور وقت پر وطن واپسی حکومت پاکستان کی ہدایات پر ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ہری پور میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں کمی
مسافروں کے اہل خانہ نے پی آئی اے اور حکومتی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا ہے۔





