سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 درج کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 155 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے درمیانے درجے کے زلزلے عام ہوتے ہیں اور شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور امدادی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Scroll to Top