نئے گیس کنکشن لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر مملکت علی پرویز ملک نےکہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گھریلو استعمال کے لیے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اب عوام کو آر ایل این جی کے نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میںوفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی ایل پی جی کے مقابلے میں سستی ہے اور مقامی گیس کی دریافت کے لیے بڈنگ کا عمل جاری ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ اگرچہ آر ایل این جی مقامی گیس سے مہنگی ہے لیکن یہ ایل پی جی کی نسبت تقریباً 30 فیصد سستی ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ وزیر اعظم جلد چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سیلاب کا پانی اب پنجند کے مقام سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے، جہاں پانی کی گزرگاہیں تنگ کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے، اور اب دونوں ممالک ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،بڑی گرفتاریاں

کابینہ اجلاس میں شہید میجر عدنان اسلم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی، ان کے خاندان کو عزم اور حوصلے کا مینار قرار دیا گیا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری قوم حق کے معرکے میں پاک فوج کے ساتھ متحد ہے۔

Scroll to Top