عمران خان کی سینیٹرز کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے سینیٹرز کو سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے فوری استعفیٰ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ تمام پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹیوں سے الگ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

علیمہ خان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں چلتے وقت چکر آنے کی شکایت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ انہیں چلتے وقت چکر آتے ہیں، ان کے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل نے آئی فون 17 سمیت نئی مصنوعات متعارف کرا دیں،گیم چینجر ماڈل بھی شامل

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے ان سے سوال کیا کہ انہیں ہی بار بار نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ چاہتے ہیں آپ کی آواز عوام تک نہ پہنچے۔

Scroll to Top