آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

محمد علی جناح کو 1937ء میں مولانا مظہر الدین نے قائداعظم کا لقب دیا تھا۔

ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن پاکستان حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے آزادی حاصل کی۔ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ شناخت اور نصب العین دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹاہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک

قیام پاکستان کے بعد قائداعظم محمد علی جناح اس نئے ملک کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے اور 11 ستمبر 1948 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

آج ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top