پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق اگست 2025ء میں گاڑیوں کی فروخت سالانہ 62 فیصد اور ماہانہ 28 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

اگست کے مہینے میں کل 14 ہزار 50 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

پاما کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں سالانہ 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے دوران 25 ہزار 93 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت میں زبردست اضافہ

اسی عرصے میں اگست 2025ء میں ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ 139 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 596 یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 63 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ تعداد 996 رہی۔

Scroll to Top