دبئی میں منعقدہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے قریب آنے پر ٹکٹس کی طلب میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
منتظمین کے مطابق، 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور جنرل انکلوژر کے بیشتر ٹکٹس بھی شائقین نے حاصل کر لیے ہیں۔
جمعرات کی شام تک پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب تھے۔ اگرچہ اب ٹکٹس کی تعداد بہت محدود ہو چکی ہے، تاہم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم ٹکٹس باکس سے بھی ٹکٹس خریدے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 714 ملین پودوں کی شجر کاری مکمل
مزید سہولت کے لیے منتظمین نے جمعرات کی شام نئی آن لائن ونڈو بھی کھول دی تاکہ شائقین اپنی نشستیں آسانی سے بک کرا سکیں۔





