ایشیا کپ سپر فور مرحلہ :پاکستان اور بھارت کا ٹاکراکب اور کہاں ہوگا؟

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 21 ستمبر بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور میں رسائی حاصل کی۔ دبئی میں کھیلا گیا یہ میچ موسم اور دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہا اور ایک گھنٹے بعد شروع ہو سکا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ اننگز کی ابتدا مشکلات کا شکار رہی کیونکہ دونوں اوپنرز جلد پویلین لوٹ گئے۔ تاہم تجربہ کار فخر زمان نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔ کپتان آغا سلمان نے 20 رنز جوڑے، جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی کی 14 گیندوں پر برق رفتاری سے بنائی گئی 29 رنز کی اننگز نے پاکستان کا مجموعہ قابلِ دفاع بنا دیا۔

جواب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ خاص طور پر حارث رؤف کی 14ویں اوور میں حاصل کردہ وکٹ نے یو اے ای کی بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا۔

یو اے ای کے راہول چوپڑا اور دھرُوو پرشار نے بالترتیب 35 اور 20 رنز بنائے اور ایک اہم شراکت قائم کی، مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے سے بھارت کی بے چینی بڑھ گئی

Scroll to Top