2025 کا موسمی یوٹرن! گرمی اور بارش کے بعد کڑاکے کی سردی کا الرٹ

2025 کا موسمی یوٹرن! گرمی اور بارش کے بعد کڑاکے کی سردی کا الرٹ

2025 کے اختتام پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان اور بھارت میں غیر معمولی ٹھنڈ کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بحرالکاہل میں سرد پانی کی سطح بڑھنے سے ’’لا نینا‘‘ کے حالات پیدا ہو رہے ہیں، جو اکتوبر سے دسمبر کے درمیان فعال ہو سکتے ہیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق، لا نینا بننے کے امکانات 71 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات اور نجی ادارے بھی ان خدشات کی تائید کر رہے ہیں کہ لا نینا کے زیرِ اثر جنوب ایشیا میں سخت سردی پڑ سکتی ہے، جب کہ ہمالیائی علاقوں میں زیادہ برفباری کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی اس بار سردیاں معمول سے زیادہ ٹھنڈی ہو سکتی ہیں، لہٰذا شہری موسم کی شدت کے لیے تیار رہیں۔

Scroll to Top