وزیراعلیٰ ہاؤس میں سہیل آفریدی کی حمایت کے لیے پی ٹی آئی ارکان سے حلف لیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہے جن سے پارٹی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے  باقاعدہ حلف لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 اراکین بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں بیرون ملک مقیم تھے، پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے خصوصی طور پر وطن واپس بلایا گیا ہے۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی مکمل اتحاد اور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور سہیل آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پُراعتماد انداز میں دعویٰ کیا کہ تمام اراکین بانی تحریک انصاف کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرائیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی کل نشستیں 145 ہیں جن میں سے حکومت کے پاس 93 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ اپوزیشن کی مجموعی تعداد 52 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

 وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے کم از کم 73 ووٹ درکار ہوتے ہیںاور اگر پی ٹی آئی کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو سہیل آفریدی بھاری اکثریت سے منصب سنبھال لیں گے۔

Scroll to Top