گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراضات کے ساتھ واپس بھجوا دیا ہے۔

گورنر کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موصول ہونے والے استعفوں پر کیے گئے دستخط آپس میں مماثل نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میرے دفتر کو آپ کے استعفے کی دو الگ کاپیاں موصول ہوئی ہیں لیکن ان دونوں پر موجود دستخط ایک جیسے نہیں ہیں جس کے باعث اس معاملے کی تصدیق ضروری ہے۔

مراسلے کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت پشاور سے باہر ہیں اور 15 اکتوبر کو واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کارکنان کو ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی

 مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ استعفے کی اصل صورت حال واضح ہو سکے۔

Scroll to Top