شمالی وزیرستان:طلباء میں کمپیوٹر سائنس کا بڑھتا رجحان

Pakistan SCO Summit 2026

شاکراللہ

شمالی وزیرستان کے طلباء میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر میرانشاہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میںکمپیوٹر سائنس شعبے کی سیٹیں بڑھانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

کالج کے شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار عالمگیر خان نے اس رجحان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پہلے بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام میں صرف چالیس طلباء نے داخلہ لیا تھا جس کے بعد ہم نے بڑی مشکل سے سیٹوں کی تعداد کو بڑھا کر ستر تک کر دیا،تاہم ان کے مطابق طلباء کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ ستر سیٹیں بھی کم پڑ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ستر سیٹیں بھی اب کم محسوس ہو رہی ہیں کیونکہ مزید طلباء اس جدید اور کیریئر پر مبنی شعبے میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

عالمگیر خان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے نہ صرف میرانشاہ کالج میں سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کریں بلکہ اس شعبے میں مزید وسائل اور اساتذہ بھی فراہم کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top