دبئی میں موسلادھار بارش، معمولاتِ زندگی متاثر، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ

دبئی: دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہریوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔

شدید بارش اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی ہے، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دبئی اور ابو ظبی میں شدید موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث دبئی کے معروف تفریحی مقامات گلوبل ولیج اور عین دبئی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ اسکائی ڈائیو کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ کئی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا فوجی سربراہ سے ملاقات ، دفاعی تعلقات میں نئی پیش رفت

اسی طرح دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر وقت سے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔

حکام کے مطابق دبئی میں موسم جمعے کی رات سے بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top