فیکٹ چیک، پاکستانی میڈیا کے کچھ چینلز پانی روکنے کی خبر کو غیر منسوب ذرائع سے چلا کر بلا وجہ کی سنسنی پھیلا رہے ہیں، ذرائع انڈس واٹر کمیشن

انڈس واٹر ٹریٹی کمیشن کے مطابق اس موسم میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے تک ہونے والے اتار چڑھاؤ کو ایک تاریخی اور معمول کا عمل قرار دیا گیا ہے۔

کمیشن کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی الارم جاری نہیں کیا گیا۔

انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستانی میڈیا کے بعض چینلز نے اس معاملے کی خبر غیر منسوب ذرائع کی بنیاد پر چلائی اور بلاوجہ سنسنی پھیلائی۔

کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری اور معتبر ذرائع پر انحصار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پانی روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا، اسحاق ڈار

کمیشن کے حکام نے مزید کہا کہ پانی کے بہاؤ میں اس قسم کے معمولی اتار چڑھاؤ پر عام شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ قدرتی موسماتی عمل کا حصہ ہے۔

Scroll to Top