اسپین میں ٹرین حادثہ، 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

میڈرڈ: اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک المناک ٹرین حادثے میں 21 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اُتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

ٹکر کے بعد دونوں ٹرینیں پٹری سے اُتر گئیں اور ان کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے نتیجے میں 21 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متاثرہ ٹرین میڈرڈ سے ہیولوا جا رہی تھی، جس کے ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اس حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ،وزیراعظم نے گل پلازہ واقعہ پر فوری ردعمل کے لیے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کر دیں

حادثے کے فوراً بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس بات کا پتا چلایا جا سکے کہ یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔

یہ واقعہ اسپین میں ٹرینوں کی حفاظت اور ان کے نظام کے حوالے سے مزید سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ مقامی حکام متاثرین کے ساتھ تعاون کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔

Scroll to Top